7 نومبر 2011 - 20:30

اسرائیل کی طرف سےاسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد مصر کے اسلام پسندوں اورمصری انقلابیوں نے اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو مصری عوام اسرائيل کے خلاف جم کر لڑیں گے۔

ابنا: اسرائیل کی طرف سےاسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد مصر کے اسلام پسندوں اورمصری انقلابیوں نے اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو مصری عوام اسرائيل کے خلاف جم کر لڑیں گے۔ مصر کے ایک اسلامی محقق مصطفی زہران نے کہا ہے کہ مصر کےصوفی مسلک کے رہنما شیخ علاء ابو العزائم نے اعلان کیا ہے کہ  اگر اسرائیل نے ایران پرحملہ کیا تو ہم ایران کے ہمراہ اسرائيل کے ساتھ جم کر لڑیں گے انھوں نے کہا کہ مصری عوام اور اسلامی جماعتوں کو دشمنوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں سے آگاہ رہنا چاہیے اور انھیں امریکہ و اسرائیل کے خطرے کے پیش نظر ایران کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔ شیخ علاءابو العزائم نےکہا کہ تہران  عالم اسلام کا دارالحکومت ہے اور شیعہ و سنی دونوں کو ملکر امریکی سامراج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ قاہرہ میں نماز عید کے خطیب نے اسرائيل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تواسرائيل کو تباہ کردیا جائے گا۔        ...........

/169