7 نومبر 2011 - 20:30

صوابی خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سابق تحصیل ناظم محمد حنیف جدون کا چھ سالہ بیٹا احمد بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا

ابنا: صوابی خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سابق تحصیل ناظم محمد حنیف جدون کا چھ سالہ بیٹا احمد بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جس کے ساتھ ہی حملے میں شہید ہونے والون کی تعداد تین ہوگئی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سابق تحصیل ناظم محمد حنیف جدون پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس سے محمد حنیف جدون اور ان کا گارڈ موقع پر شہید ہوگئے تھے۔حملے میں حنیف جدون کا چھ سالہ بیٹا احمد بری طرح زخمی ہوگیا تھا جسے شدید تشویشناک حالت میں پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں داخل کیا گیا تھا، احمد رات گئے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110