ابنا: عراق سے ايم کے او کے دہشتگردوں کو نکالنے کے لئے عراقي قوم کے اصرار کے بعد سرانجام اس دہشتگرد گروہ کے سرغنہ نے بغداد ميں اقوام متحدہ کے دفتر کے نام ايک خط ارسال کرکے عراق سے نکلنے کي آمادگي کا اعلان کرديا ہے -
ياد رہے کہ حکومت عراق نے اس دہشتگرد گروہ کو عراق سے نکلنے کے لئے رواں سال کے اختتام تک کا وقت ديا تھا اور کہا تھا کہ دسمبر دو ہزار گيارہ تک ايم کے او کےتمام اراکين کو اس ملک سے ہر حال ميں نکل جاناہے-
ايم کے او کو اکثر ملکوں نے دہشتگرد گروہوں کي فہرست ميں شامل کررکھا ہے - يہ دہشتگرد گروہ امريکا کي حمايت سے انيس سو چھياسي ميں عراق پہنچا جہاں صوبہ ديالہ ميں اشرف چھاؤني اس کے اختيار ميں دي گئي - اس دہشتگرد گروہ کے اراکين نے ايران ميں دہشتگردانہ کاروائيوں کے ساتھ ہي عراق ميں صدام کے مخالفين کي وحشيانہ سرکوبي ميں بھي اہم کردار ادا کيا ہے-............
/169