ابنا: تل ابيب سے مختلف نيوز ايجنسيوں نے رپورٹ دي ہے کہ عام ہڑتال پير کو صبح چھے بجے شروع ہوئي جس کے نتيجے ميں تمام بندرگاہوں، ہوائي اڈوں، بينکوں، اور بازار حصص ميں کام کاج ٹھپ ہوگيا- اس رپورٹ کے مطابق ہڑتال سے بن گوريون بين الاقوامي ہوائي اڈہ بھي متاثر ہوا ہے -
اسرائيل کے ہستادروت ليبر فيڈريشن کے صدر، اوفر عيني نے اتوار کو اس عام ہڑتال کي کال ديتے ہوئے اعلان کيا تھا کہ ہڑتال غير معينہ مدت کے لئے ہوگي اور عدالت کے حکم کے علاوہ کوئي چيز بھي اس کو نہيں روک سکتي - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ ہڑتال سے عام نقل و حمل کا نظام مفلوج ہوگيا ہے -............
/169