ابنا: الگزینڈر پروخانف نے آج پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئےکہاکہ امریکہ ایسےعالم میں ایران کےخلاف فوجی حملےکی تیاری کررہاہے کہ جب یہ ملک مغربی انقلابات کامرکزبنا ہوا ہے اور مشرق وسطی نیزشمالی افریقہ کےملکوں میں اسلامی بیداری کی لہرجاری ہے جوامریکہ اور مغرب میں سرایت کرگئی ہے۔ روسی ماہر نے ایران کےخلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی فوجی دھمکی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ واشنگٹن بین الاقوامی میدان میں تہران کےکردار سےخوف زدہ ہے۔انھوں نےکہاکہ ایران کااسلامی انقلاب بہت جلد امریکہ کاشیرازہ بکھرنےکا باعث ہوگا اور اسی بات سے امریکہ پر وحشت طاری ہے۔واشنگٹن اور تل ابیب نے تہران کےایٹمی پروگرام کےفوجی نوعیت کےحامل ہونےکےبارےمیں بارہا بےبنیاد الزامات لگا کر اس پر فوجی حملےکی دھمکی دی ہے ۔جبکہ تہران اس دعوےکومسترد کرتےہوئے اپنے ایٹمی پروگرام کو پرامن قرار دیتاہے۔ ایران نے این پی ٹی پردستخط کر رکھے ہیں اور وہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا رکن ہے۔ ..............
/169