4 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کی سابق وزیراعظم مرحومہ بینظیربھٹو کے قتل کیس میں دو پولیس آفیسرز سعود عزیز اور خرم شہزاد سمیت سات ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

ابنا: پاکستان کی سابق وزیراعظم مرحومہ بینظیربھٹو کے قتل کیس میں دو پولیس آفیسرز سعود عزیز اور خرم شہزاد سمیت سات ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ملزموں میں پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف شامل نہیں ہیں ۔ راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیرقتل کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی ، مقدمہ میں ملوث کئے گئے سابق سی پی او راول پنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر رہا ہیں ، آج دوران سماعت ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد ان پر عائد کی جانے والی فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ، مقدمہ کی مزید سماعت اب 19 نومبر کو ہوگی۔.........../169