4 نومبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير داخلہ نے ايراني حکام کي ٹارگٹ کلنگ کي امريکي دھمکي کے جواب ميں کہا ہے کہ يہ بيان امريکا کي سامراجي اور دہشتگردانہ طينت کي علامت ہيں ـ

ابنا: وزير داخلہ مصطفي محمد نجار نے ايک انٹرويو ميں کہا کہ ان بيانوں سے عالمي رائے عامہ کے لئے يہ سمجھنا آسان ہو جائے گا کہ اصلي دہشت گرد امريکي حکام ہيں جو صريحي طور پر ايک خود مختار ملک کے حکام کو قتل کي دھمکي دے رہے ہيں حالانکہ يہي امريکي حکام دوسرے ملکوں کو دہشت گرد
قرار ديتے ہيں ـ مصطفي محمد نجار نے کہا کہ جيسے جيسے دن گزر رہے ہيں امريکہ کا خون آلود ہاتھ اور بھي نماياں ہوتا جا رہا ہے ـ انہوں نے کہا کہ استعماري طاقتوں کا دور ختم ہو چکا ہےـ
قابل ذکر ہے کہ امريکہ کي بري فوج کے سابق کمانڈر جيک کياني نے کانگريس کے اجلاس ميں ايراني حکام بالخصوص پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں کي ٹارگٹ کلنگ کي تجويز کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں کو قتل کر ديا جانا چاہیے۔
...........
/169