4 نومبر 2011 - 20:30

يونان کے وزيراعظم کے خلاف تحريک عدم اعتماد صرف تين ووٹوں سے ناکام ہوگئي ہے۔

ابنا: ايتھنز سے موصولہ خبروں کے مطابق کافي بحث و مباحثے اور قياس آرائيوں کے بعد يونان کے وزير اعظم جارج پاپاندرئو نے پارليمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرليا ہے۔اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ يونان کے وزيراعظم کو تين سو کے ايوان ميں ايک سو ترپن ووٹ ملے اور وہ صرف تين ووٹوں سے اپنے عہدے کو بچانے ميں کامياب ہوسکيں ہيں۔تمامتر قياس آرائيوں کےباوجود يونان کي سوشلسٹ پارٹي کے سب ہي ارکان اسمبلي نے وزير اعظم پاپاندرئو کے حق ميں ووٹ ديئے۔وزير اعظم پاپاندرئو آج صدر کے ساتھ ملاقات کے ميں مخلوط حکومت کے قيام کے معاملے پر بات کرنے والے ہيں۔............./169