ابنا: تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاوٴن میں خودکش حملے کی کوشش کرنے والا کالعدم مگر سرگرم دہشت گرد ٹولے لشکرِ جھنگوی کا دہشت گرد مقصد تک پہنچنے سے پہلے ہی شیعیان کوئٹہ کو ایک بار سوگوار کرنے میں ناکام و نامراد ہوکر دھماکہ خیز مواد کی جیکٹ پھٹنے سے جہنم رسید ہوگیا۔
دہشت گرد نے ہزارہ ٹاؤن کے ساتھ نالے سے گذر کر چھپکے سے ہزارہ ٹاؤن میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔
دہشت گرد ٹولے کے دہشت گرد خودکش حملہ آور کی عمر 25 سے 30 سال بتائی گئی ہے۔
کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
بشکریہ از شیعہ کلنگ ڈاٹ کام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110