3 نومبر 2011 - 20:30

قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري سعيد جليلي نے کہا ہے کہ امريکہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے دہشتگردي سے کام لے رہا ہے۔

ابنا: يہ بات انہوں نے آج تہران ميں سامراج کے خلاف قومي دن کي مناسبت سے سابق امريکي سفارت خانے کے سامنے ہونے والے عظيم الشان عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہي۔اعلي قومي سلامتي کونسل کے سيکريٹري کا کہنا تھا کہ آج امريکہ دنيا ميں اپنے ناجائز مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے دہشتگردانہ سرگرميوں کو ايک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امريکہ دہشگردوں کي حمايت اور معلومات فراہم کرکے ديگر ملکوں کے بنيادي ڈھانچے کو تباہ کرنے کي کوشش کر رہا ہے۔ايران کي قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سربراہ نے ايراني سائنسدانوں کے قتل کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے شروع ہي سے يہ سوال رہا ہے کہ ايران ميں صرف ان لوگوں ہي کو کيوں نشانہ بنايا جاتا رہا ہے جنکے نام امريکي پابنديوں کي فہرست ميں شامل ہيں۔ سعيد جليلي نے مزيد کہا کہ اقوام متحدہ حکومت امريکہ کےگھناؤنے اقدامات کي روک تھام اور اسکي ايماء پر ہونے والے دہشتگردي کے واقعات ميں ملوث عناصر کي گرفتاري اور انہيں ‎سزا دلوانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔..............

/169