2 نومبر 2011 - 20:30

صہيونی رياست نے ايك ہنگامی اجلاس كے بعد اپنے فوجيوں كو حكم ديا ہے كہ فلسطينی مجاہدين كے خلاف كاروائی كے لیے تيار ہو جائیں اور اگر ضرورت محسوس كریں تو غزہ پر زمينی حملہ كر دیں ۔

ابنا: صہيونيوں كی جانب سے یہ احكامات ايك ايسے وقت میں صادر كیے جا رہے ہیں جبكہ حماس اور اسرائيل مصر كے توسط سے دو طرفہ فائر بندی پر دستخط كر چكے ہیں ۔

ايك صہيونی عہدے دار نے اس بارے بتايا : حماس سے منسلك فلسطينی مجاہدين اسرائل پر ميزائل فائر كر رہے ہیں ۔

قابل ذكر ہے كہ ۲۹ اكتوبر بروز ہفتہ كو صہيونی غزہ كی پٹی پر ہوائی حملہ كے دوران جہاد اسلامی كے ۹ كاركنوں كو شہيد كر كے ايك مرتبہ پھر فائر بندی كی خلاف ورزی كر چكے ہیں ۔  ......../169