اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی اعظم شیخ علی جمعہ نے اہل بیت (ع) اور اولیائے الہی کی قبور اور مقامات کے انہدام کا ارادہ ظاہر کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اس قسم کے اعمال کی دعوت دیتے ہيں ان کے قلوب تاریک ہوگئے ہیں اور وہ اسلام کو درست سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انھوں نے کہا: مصر میں دینی اکابرین کے مقابر کے خلاف تشدد آمیز اقدامات دین، عقل اور انسانیت سے خارج ہونے کا باعث ہیں اور یا اقدامات جاہل انسانوں کی دعوت پر عمل میں آرہے ہیں۔ مصر کے مفتی اعظم نے قاہرہ کی ایک بڑی مسجد میں خطبہ دیتے ہوئے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہمیں سکھادیا ہے کہ کہ بعض بزرگوں کے مقابر کے خلاف تشدد آمیز اقدامات دین، عقل اور انسانیت سے خروج کے زمرے میں آتے ہيں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جاہل اس حدیث کا صحیح ادراک نہیں کرسکے ہيں کہ «اتخذوا قبور انبیائهم وصالحیهم مساجد» [انھوں نے اپنے انبیاء اور صالحین کی قبروں کو مساجد میں تبدیل کیا] جبکہ اس سے مراد یہ ہے کہ مسجد تمام چیزوں کا مجموعہ ہے۔ انھوں نے کہا: یہ جاہل لوگ بعض مسلمانوں پر شرک کا الزام لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان مسلمانوں نے قبور کو "بت" قرار دیا ہے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر شریف ایک بڑی ضریح میں واقع ہے۔انھوں دینی اکابرین کی ضریحوں کے انہدام کے درپے افراد سے مخاطب ہوکر کہا: خداوند متعال تمہاری زبان اور ہاتھ پاؤں منقطع کر دے اے کمینو! کیا تم سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر جارحیت کرنا چاہتے ہو؟ حسبنا اللہ و نعم الوکیل۔واضح رہے کہ مصر کے مفتی اعظم کو ان دنوں وہابی سلفیوں کی جانب سے سخت مخالفتوں کا سامنا ہے اور یہ سلفی مولوی فاہرہ میں مفام امام حسین علیہ السلام کے انہدام کا خواہاں ہے؛ انھوں نے ان ہی سلفی مولویوں میں سے ایک کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ: خداوند متعال تیرے ہاتھ پاؤں اور زبان منقطع کرے؛ اے مغرور مگر عاجز شخص! کیا سیدنا امام حسین علیہ السلام (معاذاللہ) بت ہیں؟قابل ذکر ہے کہ بعض سلفی اور وہابی مولویوں کی جانب سے حالیہ ہفتوں سے علی جمعہ کے خلاف شدید تشہیری مہم کا آغاز کیا تھا لیکن جامعۃالازہر، صوفیاء اور شیعیان مصر نے مفتی اعظم کی ہمہ جہت کا اعلان کیا ہے اور گذشتہ ہفتے ان کی جمایت میں عظیم ریلیوں کے انعقاد کے بعد ان کے خلاف شروع ہونے والی تشہیری مہم ناکام ہوگئی ہے گوکہ عوام پر اثر انداز ہونے کی وہابی کوششوں کے باوجود سلفیوں کی طرف سے شیخ علی جمعہ اور مزارات مقدسہ کے خلاف دھمکی آمیز تشہیری مہم جاری ہے۔شیخ علی جمعہ نے انقلاب مصر کے بعد وہابیوں کی سرگرمیاں شروع ہونے سے اب تک بزرگان دین اور اہل بیت علیہم السلام کے مزارات کے انہدام کی کوششوں کی سخت اور مؤثر مزاحمت کی ہے۔
............. /110
لنکس:
مفتي اعظم مصر: شیعہ مذھب کی پیروی جائز ہے مفتی اعظم مصر: سلفیت اسلام کی نسبت لبرلزم سے زیادہ قریب ہےبعض انتہاپسندوں کی جانب سے مسجد امام حسین علیہ السلام پر حملہ کرنے اور اسے شہید کرنے کی افواہوں کے بعد مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ نے نہایت شدید لب و لہجے میں کہا ہے کہا کہ جو لوگ بری نیت سے مشہد حسینی کے قریب جانا چاہیں انہیں فوری طور پر ہلاک کردیا جائے۔ مفتی مصر نے ضریح امام حسین (ع) کے انہدام کے لئے آواز اٹھانے والے سے مخاطب ہو کر نہایت غضبناک ہو کر کہا: میں یہاں جامع الازہر سے اس شخص سے کہنا چاہتا ہوں کہ "گونگا بن جا، چپ رہ، اے بدشعار، فاسق، خبیث، کم ذات اور کینہ ور! اللہ تیرے ہاتھ پاؤں اور تیری گردن کاٹ دے! اے زنیم (زنا زادہ)! ۔۔۔ حسبنا اللہ و نعم الوکیل... اطلاعات کے مطابق مسجد میں موجود مجمع نے بھی مفتی مصر کی پیروی کرتے ہوئے سے حسبنا اللہ و... کا جملہ اتنے بلند آواز سے دہرایا کہ جامع الازہر کی دیواریں لرز اٹھیں۔ تفصیل:مفتی اعظم مصر: حسینی مشہد کو نقصان پہنچانے والوں کو ہلاک کردواہل بیت نبی (ص) کی زیارت اللہ کی قربت کے لئے انجام پانے والے اعمال میں سب سے اہم ہے اور صالحین کی قبروں کی زیارت میں کوئی شرک نہیں ہے۔ اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ نے بعض ضریحوں اور مقابر کی توہین کے سلسلے میں انجام پانے والے اعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات دین کی حقیقت اور انسانیت سے خارج ہیں۔ انھوں نے ضریح امام حسین علیہ السلام کے انہدام کے لئے ایک تشدد پسند عنصر کی آمادگی کے اعلان کو مسترد کیا اور کہا: کہ صالحین کی قبروں کی زیارت کا شرک اور کفر سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر یہ کہ طواف یا زیارت کرنے والے کی نیت صاحب قبر کی پرستش ہو۔ انھوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی ضریح پر حملہ صحیح اسلام کے خلاف خروج اور بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شرک کے یہ تمام احتمالات اہل علم کو ان کے مسلمہ فرائض کی انجام دہی سے دور کردیتے ہیں۔ تفصیل:مفتی دیار مصر ڈاکٹر علی جمعہ:اہل بیت نبی (ص) کی زیارت اللہ کی قربت کے لئے انجام پانے والے اعمال میں سب سے اہم ہے