1 نومبر 2011 - 20:30

روس نے بنگلادیش میں جوہری پاور پلانٹ نصب کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

ابنا:روس نے بنگلادیش میں جوہری پاور پلانٹ نصب کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈھاکہ اورماسکو کے مابین جوہری پلانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے روس کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت روس پبنا میں روپپور کے مقام پر نیو کلیئر پاور پلانٹ نصب کرے گا۔ دستخط کی تقریب ڈھاکہ میں وزیر اعظم کے آفس میں سائنس، معلومات اور مواصلات ٹیکنالوجی کے بنگلا دیشی وزیر یفش عثمان اورروس کے اٹامک انرجی کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل سرگئی کیرینکو کے درمیان ہوئی۔ اس معاہدےکے تحت روس 2017-18تک2 ہزار میگا واٹ کا جوہری پلانٹ بنگلا دیش میں نصب کرے گا..........

/169