ابنا: افغانستان کے مسئلے پر سہ فریقی کانفرنس یکم نومبر کو ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگا۔ ترکی کی میزبانی میں ہونے والا یہ چھٹا سہ فریقی سربراہ اجلاس ہے،اجلاس سے ترک صدر عبداللہ گل ، صدر آصف زرداری اور افغان ہم منصب حامد کرزئی بھی خطاب کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلیے صدر آصف زرداری وفد کے ہمراہ استنبول پہنچ گئے ہیں۔صدر سہ فریقی اجلاس کے علاوہ ترک صدر عبداللہ گل سے بھی ملاقات کریں گے۔ افغانستان کے مسئلے پر 2 نومبر کو استنبول میں کانفرنس منعقد ہوگا جس میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک سمیت 14ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔.........../169
30 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 275585
استنبول ... صدر آصف علی زرداری افغانستان سے متعلق سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے ، سہ فریقی اجلاس کل استنبول میں شروع ہوگا۔