ابنا: ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، راجن پور ، خانیوال ، وہاڑی اور چیچہ وطنی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے سی۔ این۔ جی اسٹیشنز آج صبح 6 بجے سے صارفین کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں جو بدھ کی شام 6 بجے کے بعد صارفین کے لئے کھولے جائیں گے سی این جی کی اڑھائی روزہ بندش پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بندش سے ایک روز قبل اور بندش ختم ہونے کے بعد انہیں سی این جی کے کم پریشر جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے ہو کر سی۔ این۔ جی بھروانے سے عوام تنگ آ چکی ہے دوسری جانب سی۔ این۔ جی ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے ۔
............
/169
............
/169