ابنا: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میران شاہ سے بنوں جانے والا آرمی اور ایف سی کا قافلہ جب میرانشاہ میر علی روڈ پر پہنچا تو پہلے سے نصب بم پھٹنے سے سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ بم پھٹنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ ٹھکانوں پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کومیران شاہ میں قائم آرمی میڈیکل کیمپ منتقل کردیا گیا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب آج سے شمالی وزیر ستان کی تحصیل رزمک، دوسلی،میر علی اور بنوں میران شاہ روڈ پر غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
...........
/169