ابنا: چین کی وزارتخارجہ کی ترجمان محترمہ جینگ بونےکہا ہے کہ چین کا ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری ہے اس نے کہا کہ چین ایٹمی ایجنسی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور حال ہی میں روس اور چین نے ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آمانو کو تجاویز بھی پیش کی ہیں۔اسنے کہا کہ ان تجاویز چند محورپر استوار ہیں جن میں ایٹمی انرجی کی رپورٹ کا بے طرف ہونا، مستقل ہونا ، مستدل ہونا اور بامقصد ہونا بھی شامل ہیں۔ اس نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی کو غیر جانبدارانہ طور پر رہ کر ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ ...........
/169