ابنا: فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے یونان کو یورپی معاشی بلاک کا حصہ نہیں بنانا چاہئے تھا اور یورپ کو مالی بحران سے ناکالنے کے لئے چین کی مدد کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ یورپ کے معاشی بلاک میں یونان کو شامل کر کے غلطی کی تھی اب چین ہماری معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے یورو بیل آوٴٹ پیکیج میں سرمایہ کاری کرے۔ یونان نے یورپی یونین میں شامل ہونے کیلئے جھوٹے اعدادوشمار بتائے تھے۔ یورپ اور امریکہ کے پاس قرض واپس کرنے کی سکت نہیں ہے، اور معاشی بحالی کے لئے یورپی حکمرانوں کی نگاہیں، چین کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ پورپ بیل آوٴٹ فنڈ کے سربراہ ڈوبتی یورپی معیشت کو سہارا ڈھونڈنے کیلئے چین پہنچ گئے ہیں۔ وہ چینی حکام کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یورپی معیشتوں کے بحالی فنڈ میں 70 ارب یورو کی سرمایہ کاری کرے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک مشرق وسطی اور شمال افریقہ میں تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لئے ان خطوں میں عدم استحکام اور فوجی طاقت کا استعمال کررہے ہیں.
.....
/169