ابنا: پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقتصادی استحکام کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے لہذا اپوزیشن کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش سے اجتناب کرنا چاہیے۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں دولت مشترکہ کے بزنس فورم میں شرکت کرنے والے پاکستانی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے میں سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس محاذ آرائی کا کوئی جواز نہیں ہے، وہ غیر اہم مسائل کو اچھال رہی ہے۔...........
/169