27 اکتوبر 2011 - 20:30

کوئٹہ… کوئٹہ میں جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

ابنا: جوڈیشیل مجسٹریٹ فیصل حمید پر مشتمل عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف اور شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری کرائم برانچ کی درخواست پر جاری کئے، کرائم برانچ نے تحریری طور پر جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو سابق صدر و سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے لئے درخواست دی جس پر آج عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،اس سے قبل اسی عدالت کی جانب سے سابق وزیرداخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے ہیں، نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی تحقیقات کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر کرائم برانچ نعیم کاکڑ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی جو کہ اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ ...........

/169