26 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 287 تک پہنچ گئی ہے۔

ابنا:پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 287 تک پہنچ گئی ہے پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 نئے کیسز سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد انیس ہزار 369 ہوگئی ۔اس وقت ایک ہزار 186 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ادھر انصاف پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پنجاب میں شریفوں کی حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے بجائے سیاسی ریلیوں کا سودا سر میں لئے ہوئے ہے۔...........

/169