26 اکتوبر 2011 - 20:30

بغداد……عراق میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد پانچ سو سے کم ہوکر اب صرف پندرہ رہ گئی ہے ۔

 ابنا: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں یو ایس ایف ون کے انجینئرنگ ڈائریکٹریٹ کے سربراہ بریگیڈئر جنرل راک دونا میو نے اپنے ا یک انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت تھا کہ جب عراق میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد پانچ سو پانچ تھی تاہم جب غیر ملکی فوج نے عراق سے انخلاء کی تیاری کررہی ہیں ان اڈوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے اور اب صرف ملک میں پندرہ امریکی فوجی اڈے قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے نو اڈے ایسے ہیں جن پر صرف امریکی فوجی تعینات ہیں جبکہ چھ اڈوں پر عراقی اور دیگر اتحادی فوجی بھی تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اڈے بھی بہت جلد عراقی فوج کے حوالے کرکے معاہدے کے مطابق امریکی فوج رواں سال کے آخر میں عراق سے انخلاء کرے گی.

............

/169