26 اکتوبر 2011 - 20:30

کابل…افغانستان میں امریکی فوج کے زیر استعمال سویلین فوجی اڈے پر حملے کے بعد شدید لڑائی جاری ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اب سے تھوڑی دیر قبل جنوبی شہر قندھار میں امریکی فوج کے زیر استعمال سویلین فوجی اڈے پر کئی اطراف سے راکٹ حملہ کیا گیا۔پولیس ترجمان غورزنگ نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے صوبائی تعمیر نو ٹیم کو نشانا بنایا۔حملے کے بعد علاقے میں شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کم از کم پانچ دھماکے سنے گئے ہیں۔فوجی اڈے کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔مقامی افراد کے مطابق فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور خود کش جیکٹوں سے لیس ہیں۔

......

/169