26 اکتوبر 2011 - 16:05

پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس غلام مصطفی مغل پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں انکے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے امن و امان کی غیر تسلی بخش صورت حال کا ایک اور منظر قرار دیا ہے۔

ابنا: پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس غلام مصطفی مغل پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں انکے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے امن و امان کی غیر تسلی بخش صورت حال کا ایک اور منظر قرار دیا ہے۔ 
ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں عام آدمی سے لے کر عدلیہ کے اعلی افسران تک' عام مقام سے لے کر حساس ترین مقام تک ملک کا کوئی بھی کونہ اور گوشہ ایسا نہیں ہے جو دہشت گردوں ' قاتلوں' ٹارگٹ کلرز اور بدامنی و لاقانونیت پھیلانے والے عناصر سے خالی ہو۔ ان حالات میں عوام یہ سوچنے اور سمجھنے پر مجبور ہیں کہ ملک اور ریاست پر دہشت گردوں اور قاتلوں کی عملاً حکمرانی ہے۔ سانحات کوئٹہ' سانحات کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات شاہد ہیں کہ یہ سنگین صورت حال ملک میں امن و امان کے ضامن اداروں کی خصوصی توجہ کی متقاضی ہیں .
...........

/169