ابنا: روس نے کہا ہے کہ يہ اقدام تہران کے ساتھ مغرب کے اختلافات کو حل کرنے کے سلسلے ميں سفارتي کوششوں کو نقصان پہنچاسکتا ہے -روسي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں آئي اے اي اے سے کہا ہے کہ وہ ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے بارے ميں منطقي اور ذمہ دارانہ رپورٹ جاري کرے -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ چين کي وزارت خارجہ نے بھي اس اميد کا اظہار کيا ہے کہ آئي اے اي اے ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے بارے ميں منصفانہ اور غيرجانبدارانہ رپورٹ جاري کرے گي
ايک ايسے وقت جب مغرب اور امريکا ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے پرامن ہونے پر شبہہ ظاہر کررہے ہيں چين اور روس کا کہنا ہے کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں پرامن مقاصد کے لئے ہيں -...........
/169