اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق النہضہ اسلامی جماعت کے راہنما "پروفیسر المنصف بن سالم" نے الزمان روزنامے سے بات چیت کرتے ہوئے انتخابات میں اپنی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے گی اور تل ابیب میں میں تیونس کا رابطہ دفتر بند کردے گی۔یاد رہے کہ زین عابدین بن علی نے صہیونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تل ابیب میں تیونس کا رابطہ دفتر کھولا تھا۔زین عابدین اس وقت آل سعود کے دارالحکومت ریاض یا پھر جدہ میں اپنی جلاوطنی کے ایام گذار رہا ہے۔منصف نے کہا: کہ ان کی جماعت حکومت تشکیل دینے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے منعقدہ تمام معاہدے منسوخ کرے گی، اس ریاست کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدات کو بھی منسوخ کرے گی اور اسرائیل سے درآمدات کا سلسلہ بھی بند کرے گی۔انھوں نے کہا: تیونس کی وزارت خارجہ کے ان تمام افسران اور کارکنوں کو برخاست کیا جائے گا جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں کردار ادا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
25 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 274569
نہضت اسلامی پارٹی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اعلان کیا ہے کہ نئی حکومت صہیونی ریاست کے ساتھ تیونس کے سفارتی تعلق ختم کرے گی۔