25 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور… لاہور مغل پورہ ورکشاپ پر رات بھر سے پنشن کے انتظار میں کھڑا ریلوے کا ریٹائرڈ برزگ شہری جاں بحق ہو گیا۔

ابنا: لاہور… لاہور مغل پورہ ورکشاپ پر رات بھر سے پنشن کے انتظار میں کھڑا ریلوے کا ریٹائرڈ برزگ شہری جاں بحق ہو گیا۔ خواتین سمیت پینشنروں کی بڑی تعداد اپنے پینشن کے حصول کے لیے بنکوں کے باہر جمع تھی جب رات بھر سے کھڑے ایک بزرگ شہری کی حالت بگڑ گئی اور موقع پر موجود دیگر افراد نے انہیں سنبھالنے کی کوششیں کیں تاہم وہ بے ہوش ہوگئے اور بعد ازاں جانبر نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ مغل پورہ ورکشاپ پر رات ہی سے بزرگ پینشنرز اکھٹا ہونا شروع ہو گئے تھے اور انھوں نے اپنے حق کے حصول کے لیے رات سردی میں کانپتے ہوئے گزاری۔بزرگ پینشنز کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں پیسے نا ملنے کی وجہ سے فاقوں کی نوبت آ گئی ہے،گھر کے بڑے تو کسی طرح بھوکے رہ کر صبر کر سکتے ہیں مگر بچوں کو کیسے سمجھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک انھیں پنشن نہیں مل جاتی اور آج پھر اسی امید پر یہاں کھڑے ہیں شائد حکمرانوں کو کو ہم پر ترس آ جائے۔

..........

/169