24 اکتوبر 2011 - 20:30

امریکہ میں مقیم ممتاز شیعہ سکالر آقائے غلام حُر شبیری نے لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا ، اس دوران ایم ڈبلیو ایم جہلم کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری برادر اقرار حسین بھی ان کے ہمراہ تھے.

ابنا: انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی سینئر تنظیمی شخصیات اور مختلف یونٹوں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت کا جائزہ لیا ۔ علامہ حر شبیری نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر میں ایک تربیتی نسشت سے بھی خطاب کیاانہوں نے تنظیمی سفر میں تربیت اور نظم و ضبط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کیایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کو اپنی صفوں میں اتحاد پرقرار رکھنے کی تاکید کی ،علامہ غلام حر شبیری نے ایم ڈبلیو ایم لاہور کے ضلعی سیکرٹری مولانا محمد اقبال کامرانی کی دعوت پر کینال ویو میں ان کے مدرسہ نور کا بھی معائنی کیا وہا ں طلاب سے مختلف امور پر گفتگو کی ۔ بعد ازاں علامہ غلام حر شبیری زیارات مقانات مقدسہ کے لیے ایران روانہ ہو گئے ۔..........

/169