ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کہا ہے کہ امریکہ عرب ممالک میں جاری انقلابات کو ان کے اصلی راستے سے منحرف کرنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ عرب ممالک کے انقلابات کی موج پر سوار ہوگیا ہے انھوں نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کی استقامت و پائداری کی وجہ سے امریکہ عراق سے نکلنے پر مجبور ہوگيا ہے انھوں نے کہا کہ عراقی عوام نے جنگ کی سخت ترین مشکلات کو برداشت کیا اور امریکہ کا عراق سے انخلاء عراقی عوام کی بہت بڑی کامیابی اور امریکہ کی تاریخی شکست ہے۔....... /169
24 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 274341
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ عرب ممالک میں جاری انقلابات کو ان کے اصلی راستے سے منحرف کرنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔