ابنا: بھارتی ریاست تریپورہ کے شہر اگرتلہ کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل ڈین آر تھامسن نے کہاکہ امریکا بھارت اور اس کے پڑوسی ممالک میں تعلقات کی بہتری چاہتاہے، اور اس کیلئے ترغیب دیتا رہیگا۔ معیشت کی بہتری کیلئے نئی دہلی کو پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری سے نہ صرف معیشت بہتر ہوگی بلکہ خطے کے عوام بھی خوش ہوں گے۔
.....
/169