ابنا: نئی ٹیکنالوجی سے پائلٹ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ راڈار جام کرنے،مخالف سمت سے طیارے پر حملہ آور لیزر کی پیشگی شناخت،کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا پتہ چلانے اور سگنلز کی سمت کاتعین کرنے کے قابل ہو جائے گا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے فائٹر ایف16 کے لئے امریکی ساختہ ایڈوانس انٹی گریٹڈ ڈیفنسو الیکٹرانک وارفیئر سوٹ(AIDEWS )پوڈ خرید لی ہے۔یہ ٹیکنالوجی ڈیجیٹل راڈار وارننگ ، جام کرنے کی اعلیٰ صلاحیت،جغرافیائی محل وقوع اور اطراف کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتی ہے جس سے پائلٹ ممکنہ خطرے سے طیارے کو دور کر سکتا ہے یا اس کا بھر پور جواب دے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے فارن ملٹری سیلز کا یہ معاہدہ آئی ٹی ٹی کارپوریشن کو دیا ہے،49ملین ڈالر کا معاہد ہ پاکستان کو جام کرنے والی ڈیجیٹل ریڈیو فریکوئنسی میموری بیسڈ(DRFM)پوڈ فراہم کرنے کے متعلق ہے ،یہ پوڈ نئے اور پرانے ایف سولہ طیاروں کے پر وں پر نصب کی جاسکتی ہے۔امریکا غیر ملکی صارفین کو ان صلاحیتوں کی حامل ALQ-211 ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرتا جو وہ خوداپنے طیاروں میں استعمال کرتا ہے۔ اس وقت انہی صلاحیتوں سے ملتا جلتا ورژن ALQ-131امریکا خود اپنے طیاروں میں استعمال کر رہا ہے، پاکستان اس کا ورژن9خرید رہا ہے ۔ معاہدے کے تحت کمپنی پاکستان کو 18پوڈز فراہم کرے گا۔فی پوڈ لاگت تقریبا ً3.5 ملین ڈالر ہوگی۔پاکستان نے ALQ-211(v)9 پوڈز کی خریداری کی درخواست 2008میں کی تھی یہ ٹیکنالوجی ہیلی کاپٹر میں بھی لگائی جاسکتی ہے لیکن پوڈ کی صورت میں کام نہیں کرتی۔اگر ہیلی کاپٹر میں جگہ ہو تو اس کے انفرادی اجزاء کو نصب کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں15سو سے زائد ایف سولہ طیاروں کے لئے اس پوڈز کی درخواست کی گئی ہے۔آئی ٹی ٹی کمپنی کا کہنا ہے فارن ملٹری سیلز معاہدے کے تحت چھ ممالک کے ساتھ 160 سے زائد انٹرنل ایڈیوز سسٹم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ان میں سے اب تک 134سسٹم فراہم کئے جا چکے ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی جریدے ’strategy page،امریکی خبر رساں ادارے، ایو ی ایشن انٹر نیشنل نیوز اور ڈیفنس اپ ڈیٹ میں شائع کی گئی۔ ..........
/169