ابنا: لاڑکانہ المرتضی ہاوٴس میں فاطمہ بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غنوی بھٹو کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو،انکے بچوں اور کارکنوں کوظالمانہ طریقے سے الگ رکھا گیا۔ان کا کہناتھا کہ بیگم نصرت بھٹو کے انتقال کی اطلاع تک نہیں دی گئی۔انہیں جیو ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد انتقال کی اطلاع ملی۔غنوی بھٹو نے کہا کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے نوڈیرو ہاوٴس آکر آخری دیدار کرنے کا کہاگیاہے۔ حقیقی وارث ہونے کے ناطے آخری رسومات انھیں اداکرنے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری رسومات ان کے اپنے گھر المرتضی ہاوٴس میں ہونی چاہیے تھی۔غنوی بھٹوکا کہنا تھا کہ پی پی شہید بھٹو بیگم نصرت بھٹو کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرے گی۔ان کے خاندان کے افراداور کارکن مشتعل ہیں،لیکن وہ انہیں قابو میں رکھ کربیگم نصرت بھٹو کو احترام سے آخری آرام گاہ تک پہنچانا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ 15سالہ جلاوطنی کے بعد حکمران بیگم نصرت بھٹو کے آخری سفر میں بھی انھیں دوررکھ رہے ہیں۔آخری دیدارکاموقع بھی نہ ملا تو وہ بیگم صاحبہ کی تدفین کے بعد غائبانہ نمازجنازہ اداکریں گی۔ ..........
/169