23 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کے دبئی میں انتقال کرجانے کے بعد پاکستان صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے ہیں ۔

ابنا:پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کے دبئی میں انتقال کرجانے کے بعد پاکستان صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے ہیں ۔صدارتی تر جمان کے مطابق بیگم نصرت بھٹو کا جسد خاکی دبئی سے بذریعہ خصوصی طیارہ لایا جائے گا جس میں صدر آصف علی زرداری بھی ساتھ ہوں گے جبکہ صنم بھٹو، بلاول بھٹو، بختاور اور آصفہ لندن سے دبئی پہنچ رہے ہیں اور یہ تمام لواحقین بھی بیگم نصرت بھٹو کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ خصوصی طیارہ موہنجو دڑو ایئر پورٹ لایا جائے گا اور تدفین بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان گڑھی خدا بخش میں میر مرتضیٰ بھٹو کے بائیں جانب کی جائے گی جبکہ بینظیر بھٹو میر مرتضیٰ بھٹو کے دائیں جانب مدفون ہیں ۔آغا سراج درانی انتظامات کی نگرانی کیلئے لاڑکانہ پہنچ چکے ہیں اور نصرت بھٹو کی قبر کی کھدائی کا کام مکمل کرالیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بیگم نصرت بھٹو کی میت آج رات گئے گڑھی خدا بخش پہنچنے کا امکان ہے جہاں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی جائے گی۔............

/169