ابنا: ان خیالات کا انہوں نے ہفتہ کو نیچاری امام بارگاہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میںشہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ‘ صوبائی صدرسردار ثنااللہ زہری ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان’ مرکزی سینئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر’ پی پی کے رکن اسمبلی سید ناصر علی شاہ ‘ ایچ ڈی پی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ’ سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکٹر سمیت دیگر بھی موجود تھے اقبال ظفرجگٹرا نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے.
بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میںانتہائی اہمیت رکھتا ہے اور مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے متعلق ہمیشہ واضح موقف کا اظہار کیا ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والوں سمیت دیگرکی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مسائل انتہائی تشویشناک ہیں میاں نواز شریف نے سب سے پہلے نواب محمد اکبر بگٹی کی شہادت پر آواز بلند کی تھی ہم سمجھتے ہیں کہ بزرگ رہنما کی شہادت کے بعد ہی بلوچستان کے حالات خراب ہوئے اب بھی حکمرانوں کے پاس حالات پر قابو پانے کیلئے منصوبہ نہیں.
پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصرعلی شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ مومنین نے ملک میں کہیں بھی عوام سے ہونے والی ناانصافیوں پرآواز بلند کی ضرورت اس بات کی ہے کہ اب پورے ملک کے عوام ہزارہ مومنین سے ہونے والی زیادتیوں پرآواز بلند کریں انہوں نے مسلم لیگ ن کے دورےاور اظہاریکجہتی کا شکریہ ادا کیا.
..........
/169