ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ہندوستانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ علاقائي ممالک اور اقوام، انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی بھر پور صلاحیت سے سرشار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے روابط عمیق اور تاریخی ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل میں اہم اور بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے سکیورٹی کونسل میں ہندوستان کے نقش کو مثبت قراردیتے ہوئے شکریہ ادا کیا صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران تمام شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے کسی محدودیت کا قائل نہیں ہے۔
اس ملاقات میں ہندوستان کے نئے سفیر نے بھی دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی۔...........
/169