ابنا: سینیٹر کارل لیون کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں حقانی نیٹ کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہے کہ اسے امریکا کا اتحادی رہنا ہے یا نہیں۔ کارل لیون نے پاکستان کو دھمکی دی کہ سرحد پار سے افغانستان میں امریکی فورسز کو نشانہ بنانے والوں پر حملہ کیا جائے گا بلکہ ان لوگوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا جو ایسے عناصر کو کنٹرول کرتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان میں ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما کی ہلاکت کے بارے میں کارل لیون کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثال ہے اور اسی قسم کے مزید حملے کئے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملہ آوروں کو اپنے ملک میں داخل ہونے اور ایسے حملوں میں مدد دینے کی ذمہ داری سے الگ نہیں ہوسکتا.
.....
/169