ابنا: امام موسی صدر انیس سو اٹہتر میں قذافی کی دعوت پر لیبیا گئے تھے جس کے بعد انہیں ڈکٹیٹر نے اغوا کرکے قید میں ڈال دیا تھا۔ لیبیا کے دورے میں امام موسی صدر لاپتہ ہوئےتھے اور آج تک ان کے بارے میں کچھ معلوم نہيں ہوسکا ہے۔ قابل ذکر ہے حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں لیبیا کے ڈکٹیٹر کی ہلاکت کے بعد لیبین عوام کو ظلم و استبداد سے نجات پانے پر مبارک باد دی ہے ۔ اس بیان میں بھی حزب اللہ نے لیبیا کے موجودہ حکام سے تاکید کی ہےکہ امام موسی صدر کا پتہ لگانے کی بھر پور کوشش کریں ۔
..........
/169