21 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور… وفاقی وزیربرائے امورکشمیر،گلگت، بلتستان میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو غیرقانونی راستے سے ہٹایا گیا تو سیاست کی چھٹی اورشریف برادران کو بیس سال کیلئے جلاوطن ہونا پڑے گا۔

ابنا: پاکستان سویٹ ہومز لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے پاس اگر ووٹ ہیں تو صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک لائیں،،صوبے میں امن و امان کی ذمہ دار پنجاب حکومت خود احتجاج میں شریک ہو گئی ہے،،انہوں نے کہا کہ لاہور میں آزادکشمیر کے ایک حلقے میں الیکشن کو صوبائی حکومت نے امن و امان کے مسئلے کے باعث ملتوی کرانے کی درخواست کی ،، اگر ایک حلقے میں انتخابات نہیں کرائے جاسکتے تو مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے،،منظور وٹو کا کہنا تھا کہ شریف برادران ڈینگی اور عمران خان کے جلسوں سے پریشان ہیں۔  .........

/169