ابنا: معمر قذافی کی گرفتاری کے فورا بعد کی ویڈیو اور ان کے بیٹے کی قید میں بنائی گئی کچھ اور ہی کہانی سنارہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک امریکی ویب سائٹ نے اپ لوڈ کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سیوریج پائپ سے نکالے جانے کے بعد قذافی کو مارتے ہوئے لے جایا جارہا ہے، انہیں لاتیں اور گھونسے مارے جارہے ہیں، کچھ لوگ آوازیں بھی لگارہے ہیں کہ جان سے نہ مارنا، لیکن بالآخر قذافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ۔ ایک اور ویڈیو میں کرنل قذافی کے بیٹے معتصم قذافی کو بھی زندہ دکھایا گیا ہے۔ معتصم کو گرفتار کرکے کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا۔ جہاں اسے ایک کمرے میں قید دکھایا گیا ہے۔ وہاں پہرے دار بھی موجود ہیں جو قذافی اور ان کے بیٹوں کو لیبیا کی خراب صورتحال کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں معتصم کو قید میں سگریٹ اور پانی پیتے دکھایا گیا ہے لیکن غیر متوقع طور پر معتصم کا چہرہ پر سکون دکھائی دے رہا ہے، جیسے وہ اپنے انجام کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو۔ویڈیو میں معتصم اعصاب شکن لڑائی سے تھکا ہوا ضرور ہے لیکن گردن پر گولی کا وہ نشان نہیں ہے جو بعد میں اس کی موت کا سبب بنا۔ ..........
/169