ابنا: صدر آصف علی زرداری اردن کے شہر عمان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مشرق وسطیٰ سے متعلق عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو عمان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر زرداری کے ساتھ وزیر داخلہ رحمان ملک اور چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ سلیم مانڈویوالا بھی اجلاس میں شرکت کے لئے عمان گئے ہیں،مشرق وسطیٰ پرعالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک عمان میں ہو گا۔ .....
/169