21 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی ... بھارتی ویزا کے غیرقانونی اجرا میں ملوث گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس پرکراچی،لاہور اور اسلام آباد سے ایف آئی اے ، وزارت داخلہ کے افسر اور پاسپورٹ آفس کے اہلکاروں سمیت نو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

ابنا: ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی ویزا کے قواعد وضوابط کے برعکس اجرا اور اس میں مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کی شکایات سامنے آنے پراس گروہ کے کرپشن میں ملوث ہونیکی سرگرمیوں کا نوٹس لیاگیا۔ تحقیقات کے بعد ایف آئی اے کے تین اہلکاروں، وزارت داخلہ کے ایک سکیشن افسر اورپاسپورٹ آفس کراچی صدر برانچ کے پانچ اہلکاروں کوگرفتارکر لیا گیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی میں فارنرز رجسٹریشن برانچ اور واہگہ بارڈر پرواقع ایف آئی اے کی چیک پوسٹ کے علاوہ کراچی میں پاسپورٹ آفس صدر برانچ پرچھاپوں کے دوران رکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈی جی ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
............. 
/169