21 اکتوبر 2011 - 20:30

نیویارک ... اقوام متحدہ نے یمن کے صدرسے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا نے بھی کہا ہے کہ صدرعلی عبداللہ صالح اقتدار فوری طورپرعوام کومنتقل کردیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن سے متعلق ایک قرارداد منظورکی جس میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح شہریوں پرحملے بندکریں اور بغیر کسی تاخیر کے خلیج تعاون کونسل کے امن منصوبے پر دستخط کرکے اقتدارسے الگ ہوجائیں۔ادھر امریکا نے بھی صدر علی عبداللہ صالح سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اقتدار فوری طور پریمن کے عوام کو منتقل کردیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی برداری نے یمنی صدر کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ یمن کے عوام کوعدم تحفظ اور تشدد سے پاک ماحول میں جینے کا موقع دیں۔ 
...........

/169