21 اکتوبر 2011 - 20:30

پشاور… خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل اور سپہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ابنا: آپریشن سے قبل فورسز نے علاقے کو خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں گزشتہ چند روز کے دوران سیکیورٹی فورسز پر پے درپے حملوں12اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آج سے آپریشن کا آغاز کردیا۔فورسز نے ملک دین خیل اور سپہ کے علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے ملک دین خیل میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانوں کو گرادیا۔ادھر نقل مکانی کرنے والے خاندان پر نا معلوم سمت سے فائرنگ سے ایک بچہ اور 2خواتین زخمی ہوگئیں۔آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے،ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہے ہیں۔آپریشن کا آغاز کرنے سے قبل سیکیورٹی فورسز نے تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے اہم گڑھ ملک دین خیل اور سپہ کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔جس کے بعد اب تک تین سو خاندان علاقہ چھوڑ کر پشاور اور قریبی علاقوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔  ..........

/169