21 اکتوبر 2011 - 20:30

ایبٹ آباد… پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل راوٴ قمر سلیمان نے کہاہے کہ قوم کو انتہائی اہم داخلی و خارجی چیلنجز درپیش ہیں اور مسلح افواج اپنے اصول، آزادی اور طرززندگی کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائیں گی ۔

ابنا: ایئرچیف مارشل نے کاکول اکیڈیمی میں لانگ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے بطور مہنان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے دور میں جنگ کا ٹیکنالوجی سے اہم تعلق بن گیاہے، اس میں نظریات اور ڈاکٹرائن بدل گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ قوم کو درپیش چیلنجز سے دلیرانہ طور پر نمٹنے میں مسلح افواج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کا مکمل طاقت اور عزم سے حفاظت کررہے ہیں ، پاسنگ آوٴٹ کے موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے گئے، اعزازی شمشیر سینئر انڈر آفیسر رافع تصور نے اور صدارتی گولڈ میڈل ، سینئر انڈر آفیسر عمر ناصر نے حاصل کیا، آرمی چیف کا اوورسیز گولڈ میڈل عبدالطیف الدوساری کو دیا گیا جبکہ لیڈی کیڈٹس کیلئے اعزازی اسٹک انڈر آفیسر ثناء ایاز قاضی کو عطا کی گئی۔ ...........

/169