ابنا:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک پانچ رکنی وفد نے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری کی قیادت میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ فلاح و بہبود کے مرکزی سیکرٹری برادر نثار فیضی، معاون شعبہ سیاسیات سید اعجاز حسین رضوی اور معاون شعبہ امور جوانان ملک توقیر حسین اعوان شامل تھے ، یہ غیر رسمی ملاقات اسلامہ نظریاتی کونسل کے دفتر میں ہوئی ۔ ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے وحدت امت کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کے فعال کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین المذاہب مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تعاون کیا جائے۔ اسلامہ نظریاتی کونسل کے چئیرمیں مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہموجودہ حالات کے تناظر میں امت کی وحدت کی بجائے انسانیت کے وسیع دائرہ کار اور بلند اقدار کے فروغ کی ضرورت ہے ،انہوں نے اس حوالے ایک قابل قبول فارمولا وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اس سلسلے میں عملی اقداماتاٹھائے جائیں۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ اصغر عسکری نے مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا بیداری کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نثار فیضی نے ایم ڈبلیو ایم کے تشکیل اور غرض و غایت سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو آگاہ کیا اور متحدہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔





............
/110