ابنا: تہران کي نماز جمعہ آيت اللہ امامي کاشاني کي امامت ميں ادا کي گئي- انہوں نے نماز جمعہ کے خطبوں ميں امريکا کے ايران مخالف نئے سناريو کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے حکام، اپنے ملک ميں بڑھتے ہوئے سماجي مسائل کے سبب رائے عامہ کو گمراہ کرنے کي کوشش کر رہے ہيں- انہوں نے مارکسسٹي اور کميونسٹي نظاموں کا شيرازہ بکھرنے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يورپي ممالک خاص طور پر امريکا ميں سماجي سطح پر ناراضگي کے شدت اختيار کرنے کے بعد مستقبل ميں مغرب ميں سرمايہ دارانہ نظام کا بھي خاتمہ ہو جائے گا-
آيت اللہ امامي کاشاني نے اسي طرح علاقے ميں اسلامي بيداري کي لہر پھيلنے کے ساتھ اس سال حج کے دوران مشرکين سے بيزاري کے اجتماع کے انعقاد کو بہت زيادہ اہم قرار ديا اور کہا کہ اس سال حج کے موقع پر تمام مسلمان مشرکين سے بيزاري کے اجتماع ميں حصہ ليں گے
انہوں نے ليبيا کے انقلابيوں کے ہاتھوں اس ملک کے ڈکٹيٹر معمر قذافي کي ہلاکت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خفت اور تباہي تمام آمروں کا انجام ہے- انہوں نے پوري دنيا بالخصوص علاقے کے حريت پسندوں سے کہا کہ وہ اپنے حقوق کي دستيابي تک اپني جد و جہد جاري رکھيں -
..........
/169