20 اکتوبر 2011 - 20:30

مدینہ منورہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے حرم اور جنت البقیع کے مابین 26 ہزار ایرانی حاجیوں نے دعائے کمیل پڑھ کر اپنے پروردگار سے راز و نیازکیا / آل سعود کی فورسز نے سیکورٹی کے بہانے دوسرے ممالک کے حجاج کو دعا میں شرکت سے روک دیا۔

ابنا: مدینہ منورہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے حرم اور جنت البقیع کے مابین 26 ہزار ایرانی حاجیوں نے حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی دعائے کمیل پڑھ کر اپنے پروردگار سے راز و نیازکیا۔

دعائے کمیل کی تقریب شب جمعہ مقامی وقت کے مطابق 21 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوئی اور 22 بجکر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس معنوی اور روحانی محفل میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی، ایرانی حجاج کے سرپرست اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی عسکر بھی موجود تھے۔

اس محقل میں مدینہ منورہ پہنچنے والے 26 ہزار ایرانی حاجیوں نے شرکت کی جبکہ ہزاروں دیگر حجاج و زائرین بھی شرکت کے لئے مسجد النبی (ص) پہنچے ہوئے تھے تا ہم آل سعود کی فورسز نے سیکورٹی کے بہانے دوسرے ممالک کے حجاج کو دعا میں شرکت سے روک دیا۔۔

بشکریہ از مہر نیوز

...........

/169 -  110