19 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ ايران کي مسلح افواج دفاعي قوت و اقتدار کے لحاظ سے بہت ہي مضبوط پوزيشن ميں ہيں اور دشمنوں کي ہرطرح کي دھمکيوں کا بھر پور جواب دينے کے لئے تيارہيں -

ابنا: وزير دفاع احمد وحيدي نے بدھ کي شام اپنے ايک بيان ميں دشمنوں کي ہر قسم کي جارحيت و دھمکيوں کا جواب دينے کے سلسلے ميں ايران کي مضبوط دفاعي پوزيشن کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ جب بھي يہ مشاہدہ کيا جائے کہ دشمن کسي بھي طرح کے جارحانہ عزائم کي باتيں کررہے ہيں تو يہ سمجھ لينا چاہئے کہ وہ اپني سنگين مشکلات پر پردہ ڈالنے کے لئے ايسا کررہے ہيں ورنہ وہ خود بھي جانتے ہيں کہ ايران کي دفاعي پوزيشن کتني مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ دشمن ہماري توانائيوں سے بخوبي آگاہ ہيں -

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملک کي سرحدوں پر سيکورٹي اور سلامتي سپاہ، فوج ، پوليس اور مسلح افواج کے سبھي اداروں کي چابک دستي اور توانائيوں کي مرہون منت ہے کہاکہ يہ سلامتي بہت ہي مستحکم اور پائيدار ہے -

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع نے بارودي سرنگوں کوصاف کردئے جانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں ميں جہاں بارودي سرنگيں بچھائي گئي تھيں ہماري کوشش ہوگي کہ آئندہ سال کے آغازتک يہ سبھي بارودي سرنگيں صاف ہوجائيں -...........

/169