19 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ باہمي تعاون کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا ہے .

ابنا: پاکستان کے وزيراعظم نے بدھ کو اسلام آباد ميں ايران کے سفير ماشاء اللہ شاکري سے ان کي الوداعي ملاقات ميں ايران اور پاکستان کے باہمي رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف ميدانوں ميں ايران کے ساتھ اپنا تعاون مزيد بڑھائے گا پاکستان کے وزير اعظم نے اسي طرح پاکستان کے لئے ايران کي گيس پائپ لائن اور اسي طرح پاکستان کے لئے ايران سے ايک ہزار ميگاواٹ بجلي کي سپلائي کے پروجيکٹ کو اپنے ملک کي توانائي کي مشکلات اور بحران کو حل کرنے کي راہ ميں اہم قرارديا پاکستان ميں ايران کے سفير نے اپني مدت فرائض کے اختتام پر انجام پانے والي اس الوداعي ملاقات ميں کہا کہ پاکستان ميں ان کے قيام کے دوران پاکستان کے حکام اور عوام نے ان کا پورا ساتھ ديا جو لائق تعريف ہے -

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھي پاکستان کے ساتھ ايران کے تعلقات کو زيادہ سے زيادہ بہتر بنانے کے لئے اپني کوششيں جاري رکھيں گے.

...........

/169