ابنا: امريکہ ميں کرائےجانے والےحاليہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نيويارک ميں رہنے والوں کي اکثريت وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کي حامي ہے- امريکہ کے اسي في صد ڈيموکريٹ نے بھي اعلان کيا ہے کہ وہ وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حامي ہيں- اس سروے کے مطابق ريپبلکن کے درميان اس تحريک کي حمايت کا تناسب پينتيس في صد کے قريب ہے- امريکہ کے جنگ کے مخالفين وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے اصل حامي تصور کئے جاتے ہيں- ريٹائرڈ امريکي فوجيوں کي ويب سائٹ کے سينئر ايڈيٹر گورڈن ڈيف نے کہا ہے کہ اب ملک ميں نظام حکومت کي تبديلي کا وقت آن پہنچا ہے کيونکہ امريکہ کي موجودہ حکومت کوئي سول حکومت نہيں بلکہ ايک فوجي حکومت ہے- انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ مالي نظام جنگوں اور قرضوں کا باعث بنا ہے لہذا امريکہ ميں نظام کي تبديلي کا يہي موقع ہے-مشرق وسطي کي عوامي تحريکوں اور قاہرہ کے آزادي اسکوائر پر دھرنا دينے والوں کي تقليد کر تے ہوئے ہزاروں امريکي شہريوں نےسترہ ستمبرکو نيويارک ميں بازار حصص کي عمارت کے سامنے دھرنا ديا تھا تاکہ اپنے احتجاج کي آواز سرمايہ داروں کے کانوں تک پہنچا سکيں-
ايک ماہ قبل شروع ہونے والي اس تحريک کي صدائے بازگشت اب پوري دنيا ميں سنائي دے رہي ہے-
وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک در دراصل سرمايہ دارانہ نظام، بدعنوانيوں اور غلط رويئوں کے خلاف ايک تحريک ہے اور اس تحريک ميں شامل لوگوں کي اکثريت اس پورے سسٹم ميں بنيادي تبديليوں کا مطالبہ کر رہي ہے-
ان دنوں سڑکوں پر سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک ميں شريک لوگ يہ نعرہ لگا رہے ہيں کے ملک کے ايک في صدر سرمايہ داروں نے ننانوے في صد قومي دولت پر قبضہ کر رکھا ہے-دوسري جانب امريکہ کے سب بڑے شہر نيويارک کي سڑکوں پر ايک ماہ سے جاري احتجاج سے پتہ چلتا ہے کہ حمکراں طبقے کے پروپيگنڈوں کے برخلاف سياسي اور سماجي ميدانوں ميں عوامي دھڑوں کي موجودگي تخريبي اور خانما برباد نہيں ہوتي اور حکمرانوں کے پاس عوام کي صدائے احتجاج پر کان دھرنے کے سواء کوئي اور راستہ نہيں ہے- البتہ اس عوامی تحريک کو کچھ خطرات کا بھي سامنا ہے جن ميں اہم ترين خطرہ تشدد اور اسکے اصل راستے سے منحرف ہونے کا ہے- لہذا اگر سرمايہ دارانہ نظام کے مرکھنے بيل کے خلاف تحريک چلانے والے تشدد سے دور رہيں اپنے مقاصد کو اپ ڈيٹ کرتے رہيں اور اس تحريک کو مقاصد سے نہ ہٹنے ديں تو وہ موجودہ سرمايہ دارانہ نظام ميں بنيادي اصلاحات لانے ميں کامياب ہوسکتے ہيں-..........
/169